لاہور: ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

محمد ہارون  جمعـء 12 جولائی 2024
پولیس نے عائشہ جہانزیب کی شکایت پر ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا تھا—فوٹو: فائل

پولیس نے عائشہ جہانزیب کی شکایت پر ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا تھا—فوٹو: فائل

 لاہور: کینٹ کچہری لاہور  نے تشدد کے الزام میں گرفتار معروف ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی۔

پولیس نے حارث علی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ  کے سامنے پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی درخواست کی۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزم حارث سے مزید تفتیش درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی  اور عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی اور جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

خیال رہے کہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

 

خاتون اینکر کی درخواست پر پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور خاتون اینکر نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے صورت حال سے آگاہ کردیا تھا، جس پر پولیس افسر نے مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے بتایا تھا کہ عائشہ جہانزیب کے شوہر ملزم حارث علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔