سپریم کورٹ فیصلے پر تحریک انصاف کے کارکنان کا جشن نوافل بھی ادا کیے

پشاور پریس کلب کے باہر کارکنان نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اور پارٹی چیئرمین، عدلیہ کے حق میں نعرے بازی کی


Staff Reporter July 12, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ حق میں آنے پر شکرانے کے نوافل ادا کیے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوئے اور پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے عدلیہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کی جبکہ فیصلہ حق میں آنے پر پریس کلب کے باہر سب نے انفرادی طور پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر لیگی کارکنان کا احتجاج، سپریم کورٹ کے خلاف نعرے

دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس وے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور شاہراہ کو بلاک کر کے ٹائر بھی جلائے۔ لیگی کارکنان نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں