ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
ویسٹ انڈیز لیجنڈز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں 178 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی
ورلڈ چیمپئین شپ لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
نارتھمپٹن مین کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راید ایمرٹ 29، ڈوائن اسمتھ 26، کرس گیل 22، چیڈوک والٹن 19، کپتان ڈیرن سیمی 10، جیسن محمد 7، جونیتھن کارٹر 7، جیروم ٹیلر 4 اور سلیمن بین 0، ٹِینو بیسٹ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل خان نے 4 جبکہ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں: شائقین کو 17 سال قبل کھیلے گئے پہلے ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی یاد آنے لگی
اس سے قبل ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان یونس خان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کامران اکمل 46، سہیل تنویر 33، شاہد آفریدی 1، صہیب مقصود 1 جبکہ شرجیل خان، شعیب ملک اور مصباح الحق 0 پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں عامر یامین 40 رنز بنا کر ناقابلِ شکست جاحانہ اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیڈل ایڈورڈز نے 3، سلیمن بین نے 2 جبکہ ڈوائن اسمتھ اور جیروم ٹیلر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔