ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی


ویب ڈیسک July 13, 2024

ورلڈ چیمپئین شپ لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نارتھمپٹن مین کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹم پین 40 رنز ناٹ آؤٹ بنا کرنمایاں رہے۔ نیتھ کولٹر-نائل 30، کیلم فرگوسن 23، ڈین کرسچین 18، ایرون فنچ 16، بین کٹنگ 11، بین ڈنک 10 اور شان مارش 2، پیٹر سڈل 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے پون نیگی اور دھول کلکرنی نے 2، 2 وکٹیں جبکہ راہول شکلا، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

اس سے قبل آسٹریلیا چیمپئنز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے روبن اتھاپا 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان یوراج سنگھ 59، عرفان پٹھان 50، امبتی ریودو 14، سریش رینا 5 اور گرگیت سنگھ 0 ، یوسف پٹھان 51 اور پون نیگی 2 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 4 جبکہ نیتھن کولٹر-نائل اور زیویئر ڈوہرٹری نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

لیجنڈز لیگ کا فائنل 13 جولائی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں