پی ٹی آئی میں مزید ٹوٹ پھوٹ،جھگڑے شروع ہوں گے،واؤڈا

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جولائی 2024
آئین کو دوبارہ لکھا گیا ،جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا
 فوٹو : فائل

آئین کو دوبارہ لکھا گیا ،جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

فارورڈبلاک جھگڑے اور فسادات شروع ہو ں گے، کیونکہ ان کی نامزدگی تو چیئرمین نے کرنی ہے اور چیئرمین خود چیئرمین کی پوزیشن میں نہیں، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا ہے۔

میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔