پی ٹی آئی میں مزید ٹوٹ پھوٹجھگڑے شروع ہوں گےواؤڈا

فیصلے سے پی ٹی آئی کونقصان ہوگا، چیئرمین خود چیئرمین کی پوزیشن میں نہیں


ویب ڈیسک July 13, 2024
آئین کو دوبارہ لکھا گیا ،جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا فوٹو : فائل

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

فارورڈبلاک جھگڑے اور فسادات شروع ہو ں گے، کیونکہ ان کی نامزدگی تو چیئرمین نے کرنی ہے اور چیئرمین خود چیئرمین کی پوزیشن میں نہیں، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا ہے۔

میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں