بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کا جیمز اینڈرسن کو خراجِ تحسین

سابق کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا


ویب ڈیسک July 13, 2024
سابق کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا (فوٹو: فائل)

پاکستانی اسٹارز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (توٗٹر) پر بابراعظم نے سوشل میڈیا پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ کے ان سوئنگز کا سامنا کرنا اعزاز کی بات ہے جمی، کرکٹ جیسا خوبصورت کھیل آپ کی کمی محسوس کرے گا، شرفا کے کھیل کیلیے آپ کی ناقابل یقین خدمات قابل ذکر رہیں گی'۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ '21 سال تک اینڈرسن نے کرکٹ کے کھیل کی خدمت کی، بلاشبہ آپ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل تھے، میں آپ کی مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں'۔

مزید پڑھیں: انڈیا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

یاد رہے کہ 2003 میں زمبابوے کیخلاف لارڈز کے میدان میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے کیریئر کے دوران 188 میچز کھیل کر 704 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انھوں نے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں لیں، وہ 19 ٹی20 میں 18 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

121

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں