خیبر پختونخوا حکومت نے نئے کرشنگ سیزن تک چینی کے صوبائی کوٹے کی برآمد کو مؤخر کردیا۔
مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں نئے کرشنگ سیزن تک چینی کے صوبائی کوٹے کی برآمدگی کو مؤخر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے چینی برآمدگی کے احکامات کے باوجود صوبائی کوٹہ مؤخر کرنا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اگر چینی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو خیبرپختونخوا حکومت شراکت دار نہیں ہوگی۔ شہباز حکومت نے پہلے ملک میں گندم درآمد کی اجازت دے کر کسانوں کا معاشی قتل کیا۔ برآمدگی کی اجازت دے کر گندم آٹا کے نرخ بڑھائے پھر پابندی لگادی۔
انہوں نے کہا کہ1991ء سے ن لیگ کی حکومتوں میں ایسے فیصلے ہوتے رہے ہیں، کچھ تو دال میں کالا ہے۔