پاک بھارت لیجنڈز آج ٹکرائیں گے مگر کہاں اور کس ٹائم

پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی


ویب ڈیسک July 13, 2024
پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی (فوٹو: ٹوئٹر)

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے مدمقابل آئیں گی، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

قومی ٹیم گروپ راؤنڈ میں غیر معمولی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میں 4 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

بھارتی ٹیم نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پے در پے 2 میچز میں کامیابیاں سمیٹی جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ؛

کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، عبدالرزاق

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، راہول شرما

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں