- ایران نے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر لیا
- حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ
- یوکرین کی فوج روس میں داخل ہو گئی ہے، روس کا اعتراف
- وزیر اعظم کی ہدایت پر اولمپئین ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی کی فراہمی کا حکم
- ایران کے نئے صدر نے وزیر خارجہ سمیت مجوزہ وزرا کے نام پیش کر دیے
- کراچی میں 8 مسلح ملزمان نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی
- خطے میں کشیدگی، چین کا ایران کے حق میں بڑا بیان آگیا
- کوئٹہ، خضدار اور تربت میں بم دھماکے، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 زخمی
- امام مسجد نبوی کل بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت کریں گے
- معاہدے سے ہٹنے پر حافظ نعیم الرحمٰن کی حکومت کو پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- امریکی سینیٹرز کا حسینہ واجد کے وزیرداخلہ، پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار پرپابندی کا مطالبہ
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین انجینئرز نے 24 کلوواٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا
- پیرس اولمپکس 2024 اختتام پذیر، امریکا نے میدان مار لیا
- دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچرنمائش، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے
- گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں، اسحاق ڈار
- ٹرمپ امریکی سلامتی کیلئے حقیقی خطرہ ہیں، صدر جوبائیڈن
- وزیراعظم سے امام مسجد نبویﷺ کی ملاقات
- جس ملک میں الیکشن چوری ہوتا ہے وہاں استحکام نہیں آتا، شاہد خاقان
- اولمپکس کی اختتامی تقریب سے قبل ایفل ٹاور پرچڑھنے والا شخص زیر حراست
- کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، گذشتہ ہفتے 31 مقابلے ہوئے
سابق شوہر اور میں نے ڈنر پر طلاق کا فیصلہ کیا تھا، حبا علی خان
![حبا علی خان کے سابق شوہر سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے : فوٹو : انسٹاگرام](https://c.express.pk/2024/07/2667085-hiba-1720854122-495-640x480.jpg)
حبا علی خان کے سابق شوہر سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے : فوٹو : انسٹاگرام
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اور اُن کے سابق شوہر نے ڈنر کرتے ہوئے باہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران حبا علی خان نے کہا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی اور پھر کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لے لیا تھا۔
حبا علی خان نے کہا کہ اسی دوران میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نے اداکاری کی دُنیا سے مزید وقفہ لے لیا تھا لیکن کچھ ہی عرصے بعد شوہر سے میری علیحدگی ہوگئی تھی اور پھر میں طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سُن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے سابق شوہر میں کوئی بُرائی نہیں تھی، وہ بہت اچھے انسان تھے لیکن ہمارے ذہن نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اور میرے سابق شوہر رات کا کھانا کھا رہے تھے تو اُس وقت ہم نے طلاق کا حتمی فیصلہ کیا تھا، ہم نے کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے کے بغیر خوشی خوشی یہ فیصلہ لیا۔
حبا علی خان نے کہا کہ اب مجھے طلاق کے فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے، میں سوچتی ہوں کہ مجھے شادی ہی نہیں کرنی چاہیے تھی اور اگر شادی کرلی تھی تو وہ نبھانی چاہیے تھی، لڑائی تو ہر رشتے میں ہوتی ہے، مجھے تھوڑا برداشت کرلینا چاہیے تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی ہوں اور کہتی ہوں کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد مجھے اپنے اندر برداشت پیدا کرنی چاہیے تھے، اگر کسی شخص میں چار چیزیں اچھی ہیں اور دو خراب ہیں تو کیا ہوا، مجھے سمجھوتہ کرنا چاہیے تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔