سابق اولمپئین بجلی کے بلوں مالی مشکلات کے سبب گردہ بیچنے پر مجبور
صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کردی
پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئین زاہد شریف نے مالی مشکلات اور بجلی بلوں کے باعث اپنا گردہ فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
سابق اولمپئین نے صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بجلی کا بل ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
ایک بیان میں سابق اولپمیئن زاہد شریف نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہاکی کھلاڑیوں اور کرکٹرز کی مالی مدد کرے، ان کے پاس تمغے اور ایک گردہ ہے جسے وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے بیچنے کو تیار ہیں۔
اس سے قبل پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے رہائشی نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے دل اور گردے فروخت کرنے کا اعلان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔