اسکوئیڈ مچھلی کی نئی نسل دریافت

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جولائی 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

گینگژو: چینی سائنسدانوں نے بحیرہ جنوبی چین میں پائے جانے والے ویمپائر اسکویڈ سے تعلق رکھنے والی ایک نئی نسل دریافت کی ہے۔

ساؤتھ چائنا سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے زوٹیکسا نامی جریدے میں اپنی دریافت کو رپورٹ کیا۔

تفصیلی مورفولوجیکل اور جینیاتی تجزیہ کرنے کے بعد محققین نے معروف ویمپائر اسکویڈ کی نسلوں سے اس نئی نسل کے اہم فرق کی نشاندہی کی جس کے بعد اس کی الگ نئی نسل کے طور پر تصدیق ہوئی۔

حیاتیاتی درجہ بندی میں ویمپائر اسکویڈ پہلے ویمپائرومورفیڈا کے آرڈر میں واحد وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ موجودہ نسل تھی۔ 1903 میں جرمن سمندری ماہر حیاتیات کارل چون نے پہلی بار گہرے سمندر میں ویمپائر اسکویڈ کو دریافت کیا،

یہ عام طور پر 600 سے 900 میٹر کی گہرائی میں رہتی ہے۔ اتنی گہرائیوں میں روشنی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور پانی میں آکسیجن کی مقدار بہت کم رہتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔