پرویز الہیٰ نے سانحہ 12 مئی پر پرویزمشرف سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگا پرویز رشید

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعدالتی کمیشن کام کررہا ہے، اس کی تحقیقات کے نتائج کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید


ویب ڈیسک June 29, 2014
سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعدالتی کمیشن کام کررہا ہے، اس کی تحقیقات کے نتائج کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر استعفوں کا مطالبہ کرنے والے پرویزالہی نے سانحہ 12 مئی اور لال مسجد واقعے پر پرویزمشرف سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیوں نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں جب کراچی میں سانحہ 12 مئی ہوا اور لال مسجد آپریشن میں لوگوں کو مارا گیا تو اس وقت پرویزالہی پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے، پرویز رشید نے کہاکہ کاش پرویزالہی نےاس وقت بھی پرویز مشرف سے استعفی مانگا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعدالتی کمیشن کام کررہا ہے، اس کی تحقیقات کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں