جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی جانب سے لی گئی جوڑی کہکشاؤں کی تصویر

دونوں کہکشاؤں کی مختلف شکلوں کے باوجود پینگوئن اور ایگ کا وزن تقریباً ایک جیسا ہی ہے


ویب ڈیسک July 13, 2024
[فائل-فوٹو]

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی جانب سے لی گئی ایک حیرت انگیز تصویر میں NGC 2936 اور NGC 2937 کہکشائیں جنہیں Penguin اور Egg کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک فریم میں ساتھ آگئی ہیں۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کی ٹیم نے جوڑی کہکشاؤں کی نئی تصویر کی نقاب کشائی کی جس میں دونوں کہکشاؤں کو پہلے سے کہیں زیادہ واضح کیا گیا ہے۔

ناسا کے فلکی طبیعیات ڈویژن کے ڈائریکٹر مارک کلیمپن کا کہنا تھا کہ ٹیلی اسکوپ ابتدائی کائنات کے بارے میں رازوں سے متعلق بصیرت فراہم کر رہی ہے اور دور دراز کے خطوں کے مطالعے کا ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔

ناسا کے مطابق، ان دونوں کہکشاؤں کی مختلف شکلوں کے باوجود، پینگوئن اور ایگ کا وزن تقریباً ایک جیسا ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔