اسلحے کے قوانین قتل کے واقعات میں کمی لانے میں ناکام

جہاں اسلحے کے ملکیت کے قوانین سخت ہیں، وہاں 18 سال سے کم عمر کے بچوں میں خودکشی کی شرح کم پائی گئی


ویب ڈیسک July 13, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں اسلحے کے پابندی کے قوانین بچوں اور نوعمروں میں خودکشی کی شرح کو کم کر سکتے ہیں تاہم اس سے قتل کے واقعات بھی کم ہوں، اس کے امکانات بہت کم ہیں۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں میں اسلحے کے ملکیت کے قوانین سخت ہیں، وہاں 18 سال سے کم عمر کے بچوں میں خودکشی کی شرح بہت کم ہے۔

تاہم مطالعے میں بندوق کے کوئی بھی قوانین بچوں کے اسلحے سے قتل ہونے کے خطرے کو کم کرتے ہوئے نہیں پائے گئے۔

ڈیوک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں سرجری اور سائنس صحت عامہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرسٹا ہینس نے کہا کہ یہ میرے لیے حیران کن تھا کہ کوئی بھی قانون بچوں میں قتل کی شرح پر اثر انداز نہیں ہوتا، یہاں تک کہ اسلحے تک محفوظ رسائی بھی نہیں۔ یہ افسوسناک اور حیران کن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں