شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کی تازہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے اور اسلحہ و بارود کے ذخیرے کو بھی تباہ کردیا گیا


ویب ڈیسک June 29, 2014
پاک فوج کی تازہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے اور اسلحہ و بارود کے ذخیرے کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پاک فوج کی تازہ کارروائی میں جیٹ طیاروں نے تحصیل میر علی میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جیٹ طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے اور اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن ''ضرب عضب'' میں اب تک طالبان کے اہم کمانڈروں سمیت سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے، شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے پیش نظر آپریشن کو اب تک فضائی کارروائی تک محدود رکھا گیا ہے لیکن آئی ڈی پیز کے انخلا کے مکمل ہوتے ہی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور زمینی کارروائی بھی شروع کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں