عمران خان رہا نہیں ہوں گے لاہور پولیس کا 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کا فیصلہ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کے عدت کیسز میں بری ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فوری رہائی ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں درج نو مئی کے 12 کیسز میں اگرچہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں ہوچکی ہیں، مگر 7 مقدمات کی روبکاریں جیل انتظامیہ کے پاس پہنچ چکیں تاہم سائفر سمیت پانچ کیسز کی موصول نہیں ہوئیں، جب تک تمام روبکاریں نہیں آجاتیں بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی ممکن نہیں۔

اس کے علاوہ لاہور پولیس نے بھی سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالنے کی اجازت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کردیا گیا، سزا کے خلاف اپیل منظور


لاہور پولیس بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے تین مقدمات میں جیل میں تفتیش کریگی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی قیدی نہیں رہے ، حوالاتی بن گئے

دریں اثنا عدت میں نکاح کیس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی قیدی نہیں رہے۔ ان کا جیل میں اسٹیٹس تبدیل ہوگیا۔ بانی پی ٹی آئی اب انسداد دہشتگردی کے تین مقدمات میں حوالاتی ہیں تاہم وہ اس فیصلے کے باوجود جیل سے رہا نہیں ہو پائیں گے۔ ان کیخلاف 9 مئی کے تین کیسز موجود ہیں جن میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے خاور مانیکا کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔
Load Next Story