پنجاب میں بارش کے دوران حادثات میں 12 شہری جاں بحق اور 27 زخمی

جانبحق افراد میں 5 بچے 3 خواتین اور 4 مرد شامل، نارووال اور ملتان میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 شہری جان سے گئے


ویب ڈیسک July 13, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 شہری جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی، جس میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجوں اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سرگودھا ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد کوٹ ادو اور بہاولپورمیں بارش ریکارڈ کی گئی اور اس دوران طوفانی بارشوں کے باعث 12 شہری جانبحق ہوئے 14 گھر متاثر اور 27 شہری زخمی ہوئے۔ جانبحق افراد میں 5 بچے 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال اور ملتان میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 شہری جانبحق ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی جبکہ صوبے بھر میں 15 جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں اور سیلاب متاثرین کیلیے خیمے تیار کردیے گئے ہیں۔ بارشوں کے باعث لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔