کراچی سے سکھر جانے والی پرواز راستہ بھٹک گئی

ایئرٹریفک کنٹرولر کی حاضر دماغی اور بروقت اقدامات سے طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا


آفتاب خان July 13, 2024
(فوٹو: فائل)

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سکھر کیلیے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز راستہ بھٹک گئی تاہم ایئرٹریفک کنٹرولر کی حاضر دماغی سے طیارے کو حادثے سے بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے سکھر جانیوالی پی آئی اے کی پروازراستے سے بھٹک گئی تھی، جس کو ایئر ٹریفک کنٹرول نے بروقت کارروائی اور اقدامات کر کے کسی ہنگامی صورتحال سے بچالیا۔

پی کے536کراچی سے سکھر کے لئے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا نیوی گیشن خراب ہوگیا تھا جس کے بعد طیارہ روٹ سے ہٹ کر دوسرے راستے پر جارہا تھا، اس پر ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان سے رابطہ کر کے اُسے متنبہ کیا اور بتایا کہ آپ غلط سمت جارہے ہیں۔

 

کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کوبتایا اس کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہوگیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان سے براہ راست رابطہ کرکے اس کی رہنمائی کی اور طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتروا لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔