بانی پی ٹی آئی نے تین مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں، دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری ضمانتوں کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔