ماڈل ٹاؤن فائرنگ کے واقعے میں طاہرالقادری ذاتی طور پرملوث ہیں خواجہ سعد رفیق

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز وہ مسلسل اپنے کارکنوں کو پولیس سے تصادم پر اکساتے رہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق


ویب ڈیسک June 29, 2014
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز وہ مسلسل اپنے کارکنوں کو پولیس سے تصادم پر اکساتے رہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق فوٹو : اے پی پی/فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن فائرنگ کے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ذاتی طور پرملوث ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طاہرالقادری کے اشتعال انگیز بیانات ریکارڈ کاحصہ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز وہ مسلسل اپنے کارکنوں کو پولیس سے تصادم پر اکساتے رہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ماڈل ٹاؤن فائرنگ واقعےمیں طاہرالقادری ذاتی طور پر ملوث ہیں، کیا طاہرالقادری کارکنوں کو پولیس کےخلاف اکسانے پر اپنے خلاف بھی مقدمے کا اندراج پسند کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن فائرنگ واقعے سے متعلق طاہرالقادری کے بعض مطالبات پہلے ہی منظور کیے جاچکے ہیں اور اس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے لیکن حکومت سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن کی تجویز پرغور کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں