اے این ایف نے مزید 411 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 7 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار


آفتاب خان July 13, 2024
فوٹو ایکسپریس

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 411 کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 7 کاروائیوں میں 411 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2.1 کلو گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ شاہراہ فیصل پرملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،کراچی میں ایک اور کارروائی کے دوران الاصف اسکوائر میں ملزم سے 43.2 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی۔

نوکنڈی چاغی سے 180 کلو گرام افیون ،30 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،پسنی گوادر سے 110 کلو گرام چرس تحویل میں لی گئی،ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں ملزم سے 7.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

کلی باٹا زئی پسنی میں گاڑی سے 37 کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔