ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جولائی 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

برمنگھم: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان چیمپئن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے 157 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

پاکستان کی طرف سے شعیب ملک 41، کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21، رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: شاہین، سُسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی بن گئے

شرجیل خان نے 12، یونس خان اور عامر یامین نے 7، 7 رنز اسکور کیے۔ مصباح الحق 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ریاٹئرڈ ہوئے۔ شاہد آفریدی 4 اور سہیل تنویر 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے انوریت سنگھ نے 3، عرفان پٹھان، پون نگی، اور ونے کمار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: شائقین کو 17 سال قبل کھیلے گئے پہلے ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی یاد آنے لگی

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی طرف سے امباتی رایودو نے نصف سنچری اسکور کی، گرکیرت سنگھ مان 34 اور یوسف پٹھان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ روبن اتھاپا نے 10 اور سریش رائنا نے 4 رنز اسکور کیے۔ یووراج سنگھ 15 اور عرفان پٹھان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے عامر یامین 2، سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم گروپ راؤنڈ میں غیر معمولی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میں 4 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

بھارتی ٹیم نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پے در پے 2 میچز میں کامیابیاں سمیٹیں جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ؛

کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، عبدالرزاق

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، راہول شرما

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔