شادی میں مچھلی اور گوشت نہ ملنے پر تقریب میدان جنگ بن گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جولائی 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

اترپردیش: کھانے میں مچھلی اور گوشت نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو اترپردیش کے گاؤں آنند نگر میں شادی کے دوران کھانے میں مچھلی اور گوشت موجود نہ ہونے پر تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جبکہ کرسیاں بطور ہتھیار استعمال کیں۔

شادی میں پنیر، پلاؤ اور مختلف سالن مینیو کا حصہ تھے مگر کوئی بھی نان ویج کھانا موجود نہیں تھا جس پر دولہا کے اہلخانہ آگ بگولہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اے سی کے قریب بیٹھنے پر مہمانوں میں جھگڑا، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

ہنگامہ آرائی کے بعد شادی ملتوی کردی گئی اور دولہا جائے وقوعہ سے دلہن کو لیے بغیر ہی چلا گیا جس کے بعد دلہن کے اہل خانہ نے لڑکے والوں کیخلاف پولیس میں مار پیٹ اور جہیز مانگنے کی شکایت درج کرادی۔

دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے جہیز میں دولہا کو گاڑی خریدنے کیلئے 5 لاکھ روپے، ایک تلک سیٹ اور 20 ہزار مالیت کی سونے کی دو انگوٹھیاں دی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔