راولپنڈی میں مسلم لیگن کے کارکنان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج
مظاہرین نے سپریم کورٹ سے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف کہچری چوک راولپنڈی میں احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ پر ٹائر جلائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کی قیادت میں کارکنان نے کچہری چوک میں احتجاج کیا اور جمع ہونے والے کارکنوں نے عدالت عظمیٰ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے باعث کچہری چوک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔