امریکا میں ایک علاقہ 10 ہزار افراد کو اکٹھا کر کے دنیا کی سب سے بڑی پانی کے غباروں کی لڑائی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے جا رہا ہے۔
ایک غیر منافع ادارے کی جانب سے کیلیفورنیا میں منعقد کرائے جانے والے اسپلیش فیسٹ میں منتظمین 2 لاکھ 9 ہزار پانی کے غبارے پھینکنے کے لیے کم از کم 10 ہزار افراد کو اکٹھا کرنے کے لیے پُر امید ہیں۔
اسپلیش فیسٹ ویب سائٹ پر منتظمین کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے لیے کی جانے والی یہ سرگرمی صرف پانی بھرے غبارے پھینکنے کے لیے نہیں بلکہ یکجہتی، عدم تشدد، تعلیم اور سماجی سرگرمیوں کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور پیغام رکھتی ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2011 میں یونیورسٹی آف کینٹکی میں 8 ہزار 957 افراد نے بنایا تھا۔