وٹیلیٹی ٹی 20 بلاسٹ سسیکس کا ایسیکس کو 208 رنز کا ہدف

ایسیکس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سسیکس نے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک July 13, 2024
(فوٹو: فائل)

وٹیلیٹی ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس نے ایسیکس کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہوو میں جاری ساؤتھ گروپ کے میچ میں ایسیکس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سسیکس نے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز اسکور کیے۔

سسیکس کی جانب سے ڈینیئل ہیوز 81 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیریسن وارڈ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹام کلارک 72 اور ٹام السوپ 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ایسیکس کی جانب سے شین سنیٹر اور میٹ کریچلے نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔