بلوچستان حکومت کا 7 9 اور 10 محرم کو موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، یوم عاشور کے جلوس کی سیکیورٹی پر 18 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ


July 13, 2024
فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں ساتویں، 9ویں اور دسویں محرم کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث 7ویں محرم یعنی اتعار 14 جولائی کو کوئٹہ میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم کو کوئٹہ، جھل مگسی، جعفر آباد، اوستہ محمد اور کچھی میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق یوم عاشورہ پر جلوس کی سیکیورٹی پر کوئٹہ میں 18 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں