خیبرپختونخوا حکومت کا نیب کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرز اور معاون ٹیم کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی ہوگی، بریگیڈیئر مصدق عباسی


Staff Reporter July 14, 2024
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت توشہ خانہ کیس پر اہم فیصلہ لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی راہ اختیار کرنے جارہی ہے۔

چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرز اور معاون ٹیم کے خلاف معاون خصوصی اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا بریگیڈیئر مصدق عباسی قانونی کارروائی کریں گے۔

اس ضمن میں مصدق عباسی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عدت کیس کی طرح توشہ خانہ کیس بھی بوگس ہے، ایک ہی طرح کے کیسز کو الگ الگ چلا کر عمران خان کو جیل میں قید رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام وزیراعظم کا عملہ اورسرکاری اہلکار کرتے ہیں ان کے لیے سابق وزیراعظم اوران کی اہلیہ کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرز اور معاون ٹیم کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں