نیوزی لینڈ ویمنز کا انگلینڈ ویمز کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک  اتوار 14 جولائی 2024
(تصویر: گیٹی ایمیجز)

(تصویر: گیٹی ایمیجز)

لندن: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے انگلینڈ ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوول میں جاری ٹی ٹوئٹنی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے ازابیل گیز 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ میڈی گرین 24، جورجیا پلیمر 17، سوزی بیٹس 16، کپتان سوفی ڈیوائن 5، بروک ہالیڈے 3، جیس کر 1 جبکہ املیا کر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

لیا ٹہوہو 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے 4، سوفی ایکلیسٹون نے 2 اور ڈینیئل گبسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔