نیوزی لینڈ ویمنز کا انگلینڈ ویمز کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز اسکور کیے
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے انگلینڈ ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دے دیا۔
اوول میں جاری ٹی ٹوئٹنی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے ازابیل گیز 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ میڈی گرین 24، جورجیا پلیمر 17، سوزی بیٹس 16، کپتان سوفی ڈیوائن 5، بروک ہالیڈے 3، جیس کر 1 جبکہ املیا کر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
لیا ٹہوہو 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے 4، سوفی ایکلیسٹون نے 2 اور ڈینیئل گبسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔