حافظ نعیم الرحمان نے بیان میں کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے جو فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی، نتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی پارٹیوں نے مخصوص نشستیں لے لیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے حکم پر بجلی کے بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں، حکمران اشرافیہ ظالمانہ ٹیکس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 14آج ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے، عوام دشمن اقدامات کے خلاف "حق دو عوام کو" تحریک چلارہے ہیں، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں عظیم الشان اور تاریخی دھرنا ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔