انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  اتوار 14 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

لندن: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ ویمزن کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اوول میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے 104 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفی ڈنکلے 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ڈینی ویٹ 26 اور ایلیس کیپسے 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

نیٹ اسکیور-برنٹ 17 اور کپتان ہیتھر نائٹ 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

کیویز کی جانب سے ایڈن کارسن، املیا کر اور  لیا ٹاہوہو نے 1، 1  وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے ازابیل گیز 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ میڈی گرین 24، جورجیا پلیمر 17، سوزی بیٹس 16، کپتان سوفی ڈیوائن 5، بروک ہالیڈے 3، جیس کر 1 جبکہ املیا کر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

لیا ٹہوہو 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے 4، سوفی ایکلیسٹون نے 2 اور ڈینیئل گبسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔