ٹرمپ حملے پر جو بائیڈن سمیت مختلف رہنماؤں کی مذمت
ڈیموکریٹک سینیٹر چک شمر نے ٹرمپ پر حملے کو خطرناک واقعہ قرار دیا
پنسلواینا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ری پبلکن امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے پر امریکی صدر سمیت مختلف رہنماؤں نے سخت مذمت کی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حملے میں محفوظ رہے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
سابق صدر بش نے کہا کہ ٹرمپ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سابق صدر بارک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ ہر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جمہوریت میں سیاسی تشدد کی قطعاً کوئی جگہ نہین ہے۔
ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پنسلوانیا کے گورنر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ کسی سیاسی پارٹی یا لیڈر پر تشدد ناقابل قبول ہے۔
نینسی پلوسی نے کہا ہے شکر ہے ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، ڈیموکریٹک سینیٹر چک شمر نے ٹرمپ پر حملے کو خطرناک واقعہ قرار دیا۔