گولی میرے کان کے اوپر کے حصے پر لگی ڈونلڈ ٹرمپ
مجھے فوری طور پر پتہ چل گیا تھا کہ کچھ غلط ہو گیا ہے
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے اوپر ہونے والے حملے پر بیان سامنے آ گیا، انہوں نے کہا کہ گولی میرے کان کے اوپر کے حصے پر لگی۔
سابق صدر امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، ایک گولی ان کے کان کو چھو کر گزری۔
صدارتی امیدوار ٹرمپ فوری طور پر اسٹیج پر نیچے جھک گئے اسی دوران ان کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور حفاظتی حصار میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، سابق صدر زخمی، مبینہ حملہ آور ہلاک
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ بعض میڈیا ہاؤسز نے حملہ آور کی فائرنگ سے ایک ووٹر کے ہلاک اور دو کے شدید زخمی ہونے کی رپورٹ دی ہے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے فوری طور پر پتہ چل گیا تھا کہ کچھ غلط ہو گیا ہے، میرے کان کے اوپر کے حصے پر گولی لگی، انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری کارروائی پر شکریہ ادا کیا اور ریلی میں شریک شخص کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔