سپلیمنٹس استعمال کرنے والے نوجوانوں کو سائکوولوجسٹ کو دکھانا چاہیے ماہرین
پروٹین اور کریٹائن مونوہائیڈریٹ جیسے پاؤڈر جم جارہے لوگوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس کے طور پر تیزی سے مقبول ہو گئے ہیں
نوعمر لڑکے جو پٹھوں کو نمایاں کرنے کیلئے سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں، ڈاکٹروں کا ان کے متعلق کہنا ہے کہ ایسے افراد کو ماہر نفسیات کے پاس بھیجا جانا چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہیں کوئی کھانے کی خرابی تو نہیں۔
دماغی صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ ان نوجوان بالغوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو پروٹین یا کریٹائن پاؤڈر کھاتے ہیں تاکہ ان کی ورزش کو فروغ ملے اور جلد پٹھوں کا حجم بڑھ سکے۔ کیونکہ خدشہ ہے کہ یہ عادت جسمانی ڈسمورفیا کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔ ڈسمورفیا ایک ایسا عارضہ ہے جس میں مریض اپنی جسامت سے متعلق خود ہی تصور کی گئی خامیوں پر پریشان رہتا ہے۔
ڈسمورفیا عام طور پر ابتدائی جوانی میں دماغی صحت کی خراب حالت کا باعث بنتا ہے خودکشی کے خیالات تک پہنچ سکتا ہے۔
واضح ہے کہ پروٹین اور کریٹائن مونوہائیڈریٹ جیسے پاؤڈر ان لوگوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس کے طور پر تیزی سے مقبول ہو گئے ہیں جو اپنی ایتھلیٹک کارکردگی اور طاقت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ایسے سپلیمنٹس کو ورزش کے بعد کھایا جاتا ہے تاکہ تھکے ہوئے پٹھوں کو مستحکم اور مرمت ہونے میں مدد ملے۔