بنگلادیش کیخلاف سیریز شاہین نے بڑا اعلان کردیا

سیریز کے حوالے سے قومی ٹیم کا کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا


ویب ڈیسک July 14, 2024
سیریز کے حوالے سے قومی ٹیم کا کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنی دستیابی سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

بنگلادیش کیخلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے فاسٹ بولر قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے، سیریز کے حوالے سے قومی ٹیم کا کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا۔

جمعہ کو خبر سامنے آئی تھی کہ شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، بچے کی ولادت کے باعث وہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں آرام کرسکتے ہیں تاکہ فیملی کو وقت دے سکیں، جس کی تصدیق ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہین کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

تاہم شاہین آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف سیریز میں دستیابی کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: نامناسب رویے پر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت ایکشن کا امکان

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین کیمپ سے کچھ روز کیلئے چھٹی لے سکتے ہیں جبکہ اگلے چند دنوں میں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شاہین، سُسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی بن گئے

واضح رہے کہ بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں