اکشے کمار نے اپنے کیریئر کی مشکل ترین فلم کا نام بتا دیا

مجھے فلم کی شوٹنگ کسی ڈرامے کی طرح محسوس ہوتی تھی، اداکار


ویب ڈیسک July 14, 2024
اکشے کمار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں : فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی سُپر ہٹ کامیڈی فلم 'گرم مصالحہ' کو اپنے کیریئر کی مشکل ترین فلم قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں اپنی فلم 'گرم مصالحہ' کے بارے میں بات کی تھی۔

اکشے کمار نے کہا کہ میرے لیے فلم 'گرم مصالحہ' میں کام کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ فلم کے ہدایتکار پریا درشن لمبے لمبے شاٹس لیتے تھے، میں شوٹنگ کے وقت ہانپتا تھا جبکہ مجھے فلم کی شوٹنگ کسی ڈرامے کی طرح محسوس ہوتی تھی۔

اداکار نے کہا کہ مجھے اس فلم میں تین مختلف اداکاراؤں کے ساتھ بیک ٹو بیک الگ الگ کردار نبھانے تھے، چہرے کے مختلف تاثرات دینے تھے جوکہ میرے لیے بہت مشکل تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ فلم کے ہدایتکار پریا درشن میرے تین مختلف کرداروں کا سین ایک ہی شاٹ میں ریکارڈ کرتے تھے جو کہ کسی بھی اداکار کے لیے آسان نہیں۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ اس فلم کے کچھ شاٹس ایسے بھی تھے جو تقریباً 10 منٹ لمبے تھے، مجھے ایسے سین کرنے کے مقابلے میں ایکشن سین کرنا یا ڈانس کرنا زیادہ آسان لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کورونا کا شکار، امبانی کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے

واضح رہے کہ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم 'گرم مصالحہ' اکشے کمار کے کردار 'میک' کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ہی وقت میں کئی خواتین سے ڈیٹنگ کرتا ہے، فلم کی کہانی اس وقت دلچسپ ہو جاتی ہے جب 'میک' کے دوست 'سام' (جان ابراہم) کو اُس کے اعمال کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار اور جان ابراہم کے علاوہ پریش راول، ریمی سین، نیہا دھوپیا اور راجپال یادیو شامل تھے۔

یاد رہے کہ اکشے کمار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور اب وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں تاکہ جلد از جلد صحتیاب ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں