جنوبی افریقہ کے آسمان پر عجیب و غریب روشنی کا مظہر

اس قسم کی روشنیوں کو 'red spirit' کہا جاتا ہے

[فائل-فوٹو]

خلا میں ایک عجیب و غریب خوفناک سرخ روشنی دیکھی گئی ہے جو آن لائن کافی وائرل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'red spirit' کے نام سے اس مخصوص شکل کی روشنی کو اسپیس ایکس کریو 8 مشن کے کمانڈر میتھیو ڈومینک نے جنوبی افریقہ کے اوپر دیکھا۔




تاہم سائنس دانوں نے کہا ہے کہ یہ 'خوفناک' خلائی مظہر محض ایک عجیب و غریب موسمی واقعے کا نتیجہ ہے۔ ریڈ اسپریٹس روشنیاں گرج چمک والے بادلوں میں ہوتی ہیں۔ یہ زمین کے اوپر میسو فیئر نامی خطے میں ہوتے ہیں۔ یہ مظہر بادل اور زمین کے درمیان روشنیوں کے اخراج کی وجہ سے ہوتا ہے۔

میتھیو نے سوشل میڈیا پر اپنی حیرت انگیز تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اس منظر کا مشاہدہ کیا جو جنوبی افریقہ کے ساحل پر طوفان میں رونما ہوا۔
Load Next Story