اسپیس ایکس راکٹ میں فنی خرابی سیٹلائٹ نچلے مدار میں ہی چھوڑ دی
ہم مسئلے کی بنیادی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں، ایلون مسک
امریکا میں وینڈن برگ اسپیس فورس اسٹیشن سے کامیاب لانچنگ کے کچھ دیر بعد اسپیس ایکس کا فیلکن 9 راکٹ ایک فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس نے Starlink کی بیسویں سیٹلائٹس کو ہدف سے نچلے مدار میں چھوڑ دیا۔
فیلکن 9 راکٹ شام 7:39 بجے وینڈن برگ کے لانچ کمپلیکس 4 سے بغیر کسی پیچیدگی کے لانچ ہوا۔ راکٹ، پہلا مرحلہ لانچ ہونے کے تقریباً ساڑھے 8 منٹ بعد زمین پر واپس آیا اور 'آف کورس آئی اسٹیل لو یو' ڈرون شپ پر اترا جو بحر الکاہل میں موجود ہے۔
اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک نے ایکس پر کہا کہ اسٹارلنک سیٹلائٹس کو تعینات کردیا گیا ہے لیکن فیلکن 9 میں ممکنہ خرابی کی وجہ سے سیٹلائٹ کیلئے جو بلندی درکار تھی، وہ حاصل نہیں ہوسکی ہے،
نہوں نے مزید کہا کہ چند گھنٹوں میں مزید معلوم ہو جائے گا، ہم مسئلے کی بنیادی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔