مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں حافظ نعیم

حکومت کو بجلی کے بھاری بلز پر عوام کو ریلیف دینا ہو گا، امیر جماعت اسلامی پاکستان


ویب ڈیسک July 14, 2024
حکومت کو بجلی کے بھاری بلز پر عوام کو ریلیف دینا ہو گا، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، آج تمام چھوٹے ، بڑے شہروں میں دھرنے ہونگے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اور ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف اسلام آباد میں 26جولائی کو دھرنا دیا جائےگا، مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے، ہماری تحریک عوام دشمن بجٹ کے خلاف ہے ، حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہو گا ، حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز کو بے نقاب کیا جائے، رائٹ آف انفارمیشن کے تحت قوم کا یہ حق ہے کہ اس کے سامنے تمام معاہدے لائیں جائیں، عوام دشمن اقدامات کے خلاف "حق دو عوام کو" تحریک چلارہے ہیں، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی نکلیں گے،عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے، فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی، چیف الیکشن کمشنر فوری طورپر استعفیٰ دیں، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی پارٹیوں نے مخصوص نشستیں لے لیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آدھا نہیں پورا قبول کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں