کینسر کی تشخیص کی خبر ملنے پر حنا خان کی والدہ کا ردعمل کیا تھا
میری والدہ کا صدمہ ناقابلِ بیان تھا، اداکارہ
بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے چھاتی کے کینسر کی خبر ملنے پر اپنی والدہ کا ردعمل مداحوں کو دِکھا دیا۔
چھاتی کے کینسر کے تیسرے درجے سے جنگ لڑتی بھارتی اداکارہ حنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی والدہ بھی موجود ہیں۔
تصاویر میں حنا خان اپنی والدہ کے ساتھ اپنے گھر کی سڑھیوں پر بیٹھی ہیں اور دونوں ماں بیٹی مایوس اور دُکھی نظر آرہی ہیں۔
حنا خان کی والدہ نے اپنی بیٹی کے مشکل ترین وقت میں تسلی دینے اور حوصلہ بڑھانے کے لیے اُنہیں گلے بھی لگایا۔
مزید پڑھیں: اللہ میری مدد فرما، کینسر کا شکار حنا خان کی دعا
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ماں کا دل اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پیار، پناہ اور سکون فراہم کرنے کے لیے ہر دُکھ اور درد کا سمندر پار کرسکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ تصاویر اُس مشکل دن کی ہیں جب میری والدہ کو میرے کینسر کی تشخیص کی خبر ملی تھی، میری والدہ کا صدمہ ناقابلِ بیان تھا لیکن اُنہوں نے مجھے گلے سے لگایا تاکہ وہ اپنا درد بُھلا کر مجھے ہمت دے سکیں۔
حنا خان نے مزید کہا کہ ماؤں کے پاس سُپر پاور ہوتی ہے، میری والدہ کی دُنیا تباہ ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود، میری والدہ نے مجھے اپنی بانہوں میں پناہ اور طاقت دی۔
واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔
حنا خان کا علاج شروع ہوچکا ہے اور اُنہوں نے علاج کے پہلے مرحلے میں اپنے خوبصورت بال کٹوا دیے ہیں۔