امریکہ کو لامحدود اظہار رائے کی آزاری پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے حنا ربانی کھر

اسلام امن کا دین ہے کچھ شر پسند اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرہے ہیں

اسلام امن کا دین ہے کچھ شر پسند اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرہے ہیں. فوٹو پی آئی ڈی فائل

توہین آمیز فلم پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ امریکہ کو لامحدود اظہار رائے کی آزاری پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔


سی این این کو انٹرویو میں وزیر خارجہ نے توہین آمیز فلم کے خلاف پرتشدت مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے کچھ شر پسند اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرہے ہیں، حناربانی کھرنےکہا کہ امریکہ اور پاکستان کو مسائل کے حل کے لیے رواداری اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی کارروائی کے بعد پاکستان میں پولیو مہم بری طرح متاثر ہوئی ہے، ڈاکٹر شکیل کیخلاف قانونی کاروارئی کےبعد جو فیصلہ سامنے آئے گا اس پر عمل کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story