عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نیب کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔


ویب ڈیسک July 14, 2024
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے دونوں کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے دونوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی جس پر عدالت نے 8 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نیب کیس میں گرفتار

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

نئے نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر توشہ خانہ سے برال جیولری سیٹ خرید کر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ برال جیولری سیٹ کی کل مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔