ٹرمپ پر حملہ سازش یا پولیس کی غفلت اہم انکشافات سامنے آگئے

عینی شاہد نے پولیس کی غفلت اور لاپروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا


ویب ڈیسک July 14, 2024
ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے، فوٹو: فائل

ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ سے کچھ دیر قبل ہی پولیس کو حملہ آور کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن اہلکاروں نے توجہ نہ دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کے عینی شاہد نے ہوش ربا انکشافات کیے ہیں جس نے پولیس کی غفلت اور لاپروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے ایک عینی شاہد نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ اُس نے ایک مسلح نوجوان کو عمارت کی چھت پر رینگتے ہوئے دیکھا جو ٹرمپ کی جانب پوزیشن لے رہا تھا اور خطرہ بھانپتے ہوئے پولیس اہلکار کو بھی بتایا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کی خونی تاریخ؛ قاتلانہ حملوں میں 4 صدور ہلاک اور 7 زخمی ہوچکے ہیں

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ میں نے مسلح نوجوان کو ٹرمپ کو نشانہ بنانے کے لیے پوزیشن لیتے ہوئے محض 50 فٹ کی دوری پر دیکھا تھا۔ اس کے اسلحے کی نال اسٹیج کی جانب تھی۔

عینی شاہد نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اوپر موجود سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو اشاروں سے مسلح نوجوان کی جانب توجہ دلائی لیکن وہ شاید میری بات سمجھ نہیں سکے اور پھر یکے بعد دیگرے فائرنگ کی 5 آوازیں سنائی دیں۔

یہ خبر پڑھیں؛ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

خیال رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں