ٹی20 ورلڈکپ مالی بے ضابطگیوں کے باعث مکمل آڈٹ کروانے کا فیصلہ

پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالا نیویارک اسٹیڈیم بھی ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے تیار نہیں تھا، رپورٹس


ویب ڈیسک July 14, 2024
پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالا نیویارک اسٹیڈیم بھی ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے تیار نہیں تھا، رپورٹس (فوٹو: فائل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے انعقاد اور مالی بے ضابطگیوں کے باعث مکمل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے کئی اراکین کی جانب سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے مالیاتی پہلوؤں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممبران نے سوال اٹھائے ہیں۔

آئی سی سی کے آئندہ سالانہ اجلاس کولمبو میں 19 سے 22 جولائی تک شیڈول ہے، جسکے "مکمل" آڈٹ کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص انتظامات؛ آئی سی سی کے 2 اہم عہدیدار مستعفیٰ

نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جہاں پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں تھی، اس پر بھی شکوک و شبہات ہیں کیوںکہ اسٹیڈیم ہائی وولٹیج میچ کی میزبانی کیلئے موزوں نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض

گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن کے جنرل منیجر کلیئر فرلانگ استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں