ہڈیوں کا مرض مزید دائمی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے تحقیق

ایسے مریضوں کو دیگر بیماریاں پیدا ہونے کے تقریباً تین گنا زیادہ خطرے کا سامنا ہوتا ہے

[فائل-فوٹو]

دو دہائیوں پر مبنی مطالعے سے پتا چلا ہے کہ اوسٹیو ارتھرائٹس (ہڈیوں کی ایک بیماری) مریض میں دیگر دائمی بیماریوں کے بڑھنے کے خطرے کو تقریباً تین گنا بڑھا سکتی ہے۔

اوسٹیوآرتھرائٹس میں ہڈیوں کے جوڑ میں موجود کارٹلیج ٹوٹ یا خراب ہوجاتا ہے جس سے ہڈیوں کو ایک دوسرے کے خلاف آسانی سے حرکت کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ محققین نے پایا کہ اوسٹیوآرتھرائٹس میں جیسے جیسے سال گزرتے جاتے ہیں، صحت کے متعدد مسائل پیدا ہوتے ہیں۔


آر ایم ڈی اوپن جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہڈیوں کے اس مرض سے پیدا ہونے والی دیگر دائمی بیماریوں میں دل کی بیماری، ذیابیطس، موڈ کی خرابی، کینسر، گردوں، جگر، پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء کی بیماریاں شامل ہو سکتی ہیں۔

سویڈن کی لنڈ یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈریا ڈیل آئسولا کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ ایسے مریضوں کو دیگر بیماریاں پیدا ہونے کے تقریباً تین گنا زیادہ خطرے کا سامنا ہے۔
Load Next Story