اسٹیج کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے

اداکار جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک July 14, 2024
مجاہد رانا نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا : فوٹو : فائل

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

60 سالہ مجاہد رانا میو اسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کا نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مجاہد رانا نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔

8

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔