پنجاب میں 8 9 محرم کو طوفانی بارشوں کے امکانات

ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک July 14, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب بھر میں 8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔

بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے جبکہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے لہٰذا ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی نے ہدایت کی کہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں، ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |