پاکستان میں ایف ڈی آئی 1 ارب 30 کروڑ ڈالر بڑھ گئی ورلڈ بینک

غیر ملکی کمپنیوں نے 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالر منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا، آئندہ سال مزید اضافہ ہوگا


Numainda Express June 30, 2014
غیر ملکی کمپنیوں نے 23 کروڑ70 لاکھ ڈالر منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا، آئندہ سال مزید اضافہ ہوگا۔ فوٹو :فائل

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اس ضمن میں یو این کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولمپنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی ) کے زیر انتظام عالمی بینک کی جاری کردہورلڈ انویسٹمنٹ رپورٹ 2014 میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانیوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2013 کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے 23 کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا منافع اپنے ممالک کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ سال 2013 کے اختتام تک پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کا مجموعی حجم 27.6 رب ڈالرتھا جبکہ 1.7 ارب ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں